الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ ریاست میں
پٹرول پمپوں میں چپ لگا کر عوام کو کم پٹرول دینے کے معاملے میں اب تک
پٹرول پمپو ں اور ان کے مالکان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔عدالت نے انڈین آئل کارپوریشن سمیت تمام
مخالفین سے پوچھا ہے کہ حلف نامہ
دے کر عدالت کو بتائیں کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف اب تک مجرمانہ معاملے
کی کارروائی کی گئی یا نہیں۔جسٹس سدھیر اگروال اور جسٹس وریندر کمار دوئم کی بینچ نے سینئر وکیل ڈاکٹر اشوک نگم کی جانب سے دائر پٹیشن پر آج یہ حکم دیا ہے۔